ڈیوڈ ڈوبرک نے جنسی استحصال کے حوالے سے اپنی حرکات پرمعافی مانگ لی

0
43

نیویارک :ڈیوڈ ڈوبرک نے جنسی استحصال کے حوالے سے اپنی حرکات پرمعافی مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق ڈیوڈ ڈوبرک نے منگل کےروزاپلوڈ ہونے والی سات منٹ کی ویڈیو میں ویلاگ اسکواڈ پر جنسی زیادتی کے الزامات کو زیادہ سنجیدگی سے نہ سننے اور نہ لینے پر معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق ڈوبریک نے کہا ، "میں نے اپنے آپ کو بہت مشکل صورتحال میں ڈالا ہے جہاں مجھے اپنے گذشتہ اقدامات پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے اور میں نے یہ کام کبھی صحیح طریقے سے نہیں کیا ہے۔

ڈیوڈ ڈوبریک کہتے ہیں‌کہ میری آخری ویڈیو اس کا ثبوت ہے۔” . "میں اس ویڈیو کا دفاع نہیں کرنا چاہتا۔ میں اس ویڈیو کو حذف نہیں کرنا چاہتا۔ میں صرف واضح ہونا چاہتا ہوں۔”

ڈوبریک گذشتہ ہفتے اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو کا حوالہ دے رہے تھے جس کا نام "چلیں بات کریں” تھا ،

ڈیلی انسائیڈر کی کیٹ ٹینبرج نے انکشاف کیا تھا کہ ڈوبریک کے یوٹیوب چینل پرسامنے آنے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے بلاگ اسکواڈ کے ممبر ڈومینیکس زیگلائٹ عرف ڈارٹ ڈوم کے ذریعہ اس کی عصمت دری کی تھی ، جس رات انہوں نے گروپ جنسی تعلقات کے بارے میں ویڈیو بنائی تھی۔

 

 

خاتون کا کہنا تھا کہ اسےولاگ اسکواڈ کے ممبروں نے شراب پلائی اور نشے میں مبتلا کردیا گیا تھا اور اس سے جبری جنسی زیادتی کی گئی تھی

ڈوبریک نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان خواتین کےساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے تھا جو کہ وہ نہ کرسکے

ڈوبریک نے کہا ،ڈوم کے خلاف سامنے آنے والی اس خاتون پر مکمل طور پر یقین کرتا ہوں اور کہا کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی

ڈوبریک نے اسے کبھی بھی پوسٹ نہیں کرنا چاہئے تھا۔”

Leave a reply