پاکستان عمران خان کے بطور وزیراعظم رہنے کا ایک دن کا بھی متحمل نہیں ہو سکتا،اہم شخصیت کا دعویٰ
پاکستان عمران خان کے بطور وزیراعظم رہنے کا ایک دن کا بھی متحمل نہیں ہو سکتا،اہم شخصیت کا دعویٰ
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نے ایک بینک یا کمپنی کا کاغذ نہیں دیا،
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو کچھ عمران خان کے پاس ہے کیا انہوں نے اسٹیٹ بینک سے لیا؟ ابھی بھی عمران خان کی فارن فنڈنگ کا معاملہ چھپایا جارہا ہے، 2013 سے 2022 تک معاملہ اربوں روپے تک جاتا ہے،عمران خان نے 22 اکاوَنٹس میں سے 14 بینک اکاونٹس چھپائے ہیں، وزیراعظم کے 8 بینک اکاونٹس کا پتہ ہی نہیں جس کے ریکارڈر ہی نہیں دے سکے، عمران خان نے فارن کمپنیاں بنائیں پیسے اکٹھے کیے اور غائب کر دئیے گئے .پاکستان عمران خان کے بطور وزیراعظم رہنے کا ایک دن کا بھی متحمل نہیں ہو سکتا،پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو لانگ مارچ رکھا ہے اسی روز لانگ مارچ کریں گے،
لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار کو گلے لگا لیا .فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ کے لوگوں کا پاکستان کیلئے ہمیشہ سیاسی اہم کردار رہا،ملکی تعمیر و ترقی کیلئے پنجاب و سندھ کے سلجھے ہوئے طبقے اشتراک عمل کریں گے،
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت کوئی چور اور جھوٹا وزیراعظم نہیں ہوسکتا ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت ’چور‘ اور ’جھوٹا‘ ثابت ہونے والے عمران نیازی استعفیٰ دیں،یہ آئین ، قانون اور اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ عمران نیازی عہدے سے ہٹ جائیں .کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ عمران نیازی صادق ہیں نہ امین .تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ عمران نیازی نے چوری کی اور جھوٹ بولا،حقائق چھپانے اور چوری کرنے والا حکومتی اور سیاسی عہدہ نہیں رکھ سکتا، نواز شریف جیسے مقبول وزیراعظم پر قانون لاگو ہوسکتا ہے تو عمران نیازی پر کیوں نہیں؟ عمران نیازی کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کی جائے،
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیا ہے اور عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ”تحریک تختی نا انصاف“ جماعت قرار دے دیا۔ مزید کہا کہ عمران اور بزدار ساڑھے تین سال سے نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہیں۔ الحمد للّٰہ ساڑھے تین سال بعد بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منصوبے ختم نہیں ہو رہے عمران خان کی حکومت ختم ہو جائے گی لیکن نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبے ختم نہیں ہونگے عثمان بزدار کا بس ایک ہی کام ہے شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگانا اور تصویریں کھنچوانا. عثمان بزدار پنجاب فرانزک لیب کا دورہ کرکے حیران ہوئے ہونگے سمجھ انکو کچھ آئی نہیں ہوگی پنجاب فرانزک لیب شہبازشریف کا سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے، یہ تھا جدید نیا پنجاب .پنجاب فرانزک لیب سے آج پورا پاکستان مستفید ہو رہا ہے ایشیاء میں پنجاب فرانزک لیب جیسی لیبارٹری نہیں عمران خان نے حکومت بنانے سے قبل ہوم ورک کی بجائے تختیوں کا ٹرک خریدا تھا آج وہی تختیاں عمران خان، نواز شریف کے منصوبوں پر اور عثمان بزدار شہباز شریف کے منصوبوں پر لگا رہے ہیں
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش