صبر و تحمل اور عفو و درگزر کا دامن تھامنے والا کبھی شرمندہ نھیں ہوتا، یغورعطاری

0
32

گوجرانوالہ: دعوت اسلامی کے تحت نجی میرج ہال اعوان چوک میں اجتماع منعقد ھوا جس میں رکن شوری حاجی یعفور عطاری نے خطاب فرمایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان کے اچھے اخلاق، نرم گفتار، اور ستھرے کردار کی وجہ سے معاشرے میں اس کی عزت ہوتی ہے۔آسامی معاشرے میں بہترین اخلاق اپنانے پر بہت زور دیا گیا ہے۔اگر انسانی رویے بہتر ہونگے تو معاشرے میں بہتری آئے گی۔نرم لہجے و انداز کے سبب عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔صبر و تحمل اور عفو و درگزر کا دامن تھامنے والا کبھی شرمندہ نھیں ہوتا۔گھریلو، سماجی اور معاشرتی مسائل کو اچھے اخلاق سے حل کیا جا سکتا ہے۔دوسروں کی عزت کرنے والا خود بھی عزت پاتا ہے۔ہر انسان عزت کا طلبگار ہے آپ جس کو عزت دینگے وہ آپکی عزت بھی کریگا۔اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کریں تو ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ دوسروں کی عزت کرو، کمزوروں کی مدد کرو، جو قطعہ تعلقی کرے اس سے تعلق جوڑو، جو محروم کرے اسے عطا کرو، جو ظلم کرے اس معاف کر دو۔اس سے بہترین معاشرہ وجود میں آتاہے۔انسان کی سوچ تعمیری ہونی چاہیے۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی بہت لازم ہے۔جو دوسروں کے لیے سکون و خوشی کا سبب بنتا ہے اللہ پاک اس سے راضی ہوتا ہے۔اس اجتماع میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ بھی لگایا گیا جس میں دعوت اسلامی کے کارکنان نے اپنا خون عطیہ کیا۔اس اجتماع میں مولانا یعقوب عطاری، مولانا خوشی مدنی ،جہانزیب عطاری اور فیصل عطاری نے بھی شرکت کی آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

Leave a reply