لاہور:ڈان اخباراپنےسی ای اوکے جھوٹے بیان کوتوچھاپ رہا ہے ،میراموقف کیوں نہیں پیش جارہا،دال میں کچھ کالا ضرور ہے، جامی رضانےڈان اخبارکےخلاف بول پڑے، ڈان نے یکطرفہ خبر شائع کی، جس میں صرف حمید ہاورن کا موقف لیا گیا۔

 

https://twitter.com/azadjami1/status/1211692337031766021?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1211692337031766021&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.independenturdu.com%2Fnode%2F25256

ذرائع کےمطابق انہوں نے کہا: ’ریکارڈ کی درستگی کے لیے میں بتانا چاہتا ہوں کہ ڈان پبلیکشن نے اپنی خبر میں میرا موقف شامل نہیں کیا بلکہ صرف حمید ہارون کا بیان لیا گیا ہے، مجھے کوئی کال، ای میل یا وٹس ایپ پیغام موصول نہیں ہوا۔ ‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی لڑائی ڈان کے ساتھ نہیں بلکہ جنسی حملوں کے خلاف ہے۔

گذشتہ رات اپنی مزید ٹویٹس میں جامی نے لکھا کہ ’جب میں نے حمید ہارون کے بارے میں انکشاف کیا تھا تو ڈان اخبار یا ویب سائٹ پر اس حوالے سے کچھ بھی شائع نہیں کیا گیا، میری خبر کو اس وقت تک سنسر کیا گیا جب تک حمید ہارون کا موقف سامنے نہیں آگیا۔‘

 

https://twitter.com/azadjami1/status/1211682042490085376?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1211682042490085376&re

دوسری طرف ’ڈان‘ میڈیا گروپ کے سی ای او حمید ہارون نے فلم ساز جامی رضا کی جانب سے خود پر عائد کیے جانے والے ریپ الزامات کے بعد جامی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔ حمید ہارون کے مطابق ان پر ’عائد کیے جانے والے الزامات سراسر جھوٹ ہیں، جن کا مقصد انہیں اور ان کے صحافتی ادارے کو خاموش کرانا ہے۔‘

فلم ساز جامی رضا نے اکتوبر میں پہلی بار یہ انکشاف کیا تھا کہ ایک ’میڈیا ٹائیکون‘ نے انہیں ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے پہلی بار ہفتے کی رات اس میڈیا ٹائیکون کا نام لیتے ہوئے اپنے اس الزام کو دہرایا کہ ڈان کے سی ای او حمید ہارون نے 13 سال قبل ان کو ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے ٹوئٹر کے علاوہ اپنے الزامات کو فیس بک پر بھی دہرایا جس کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سینکڑوں ٹویٹس کی جا چکی ہیں۔ ٹوئٹر پر ان الزامات کے حوالے سے حمید ہارون کے نام سے ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔

Shares: