ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں,جسٹس بابر ستار برہم

آپ کا جو قانونی دفاع ہے اس پر توجہ مرکوز کریں ،
0
54
ihc

شہریار آفریدی توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے غیر مشروط معافی مانگ لی ، عدالت نے معافی مسترد کر دی

شہریار آفریدی توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر برہم ہو گئے، ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیملی اور دوستوں کے ذریعے مجھے اپروچ کروا رہے ہیں کیا میں آپ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کروں ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں ڈی سی صاحب آپ پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام ہے ، آپ اپنے کاموں کیلئے کالز پر فوکس کرتے ہونگے عدالت نہیں کرتی, آپکا اس کنڈکٹ کے ساتھ معافی مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں آپ کا جو قانونی دفاع ہے اس پر توجہ مرکوز کریں ،

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اپروچ نہیں کرایا ،جسٹس بابر ستار نے کہا کہ میں کیس سن رہا ہوں اور یہ مجھے کال کروا رہے ہیں ، وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ہم عدالت کے رحم و کرم پر ہیں ،

توہین عدالت کیس میں بڑی پیش رفت

ابھی ایم پی او کو کالعدم تو نہیں کیا بلکہ کچھ شرائط عائد کی ہیں

پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

 شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

Leave a reply