شہری کو دفتر میں حبس بے جا میں رکھنے پر ڈی سی کیخلاف مقدمہ کا حکم
شہری کو دفتر میں حبس بے جا میں رکھنے اور دیگر غیر قانونی اقدامات کے الزامات کا کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر عرفان میمن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا،
تھانہ گولڑہ کے سب انسپکٹر امتیاز اور کانسٹیبل نادر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، شہری کی حبس بے جا میں رکھنے اور اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ شہری کی درخواست کے مطابق پولیس مقدمہ درج کرے ،جسٹس بابر ستار نے شہری شیرزادہ کی درخواست پر احکامات جاری کیے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی عرفان میمن کو تنبیہہ کی کہ ڈی سی کو کہیں اپنے کام سے کام رکھے عدالت نا بنے ، عدالت نے استفسارکیا کہ ڈی سی کیسے اپنے دفتر میں کسی کو حبس بے جا میں رکھ سکتا ہے ؟ دو پرائیویٹ شہریوں کے تنازع میں ڈپٹی کمشنر کیسے عدالت لگا سکتا ہے ؟
جسٹس بابر ستار نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ ڈی سی کے خلاف درخواست کی تحقیقات کون کرے گا ؟ درخواست گزار شہری کی جانب سے وکیل عثمان وڑائچ اور بابر حیات سمور ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،شہری نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنر کے آفس میں بلا کر چار گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا ،موبائل چھین لیا گیا، میری چیک بک گھر سے منگوائی گئی ، حبس بے جا میں زبردستی غیر قانونی طور پر 5 کروڑ کا چیک لے کر کیش کرایا گیا ،جعلی ڈیڈ بنوا کر دستخط کرائے ،زبردستی 2 پولیس اہلکار گواہ بھی بنائے گئے بائیس اے کے آرڈر میں عدالت نے لکھا ہے کہ پولیس کا کنڈکٹ درست نہیں ،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ،عدالت نے شہری کی درخواست کے مطابق پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا
اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ
عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا
گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا
پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔