گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

0
66

غریب کی آہ سے ڈرو چک شہزاد میں باجوڑ کے ایک غریب شخص کی گائے نےاعظم سواتی کے لان میں جانے کی جسارت کی تھی۔ تب اس غریب خاندان کاجوحشرکیا گیا وہ آپ کے سامنے ہے ۔

آج سے تقریبا چارسال قبل سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے گارڈز کی جانب سے غریب شخص کے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کرنے اور اس کی گائے پکڑ کر باندھنے کے بعدغریب خاندان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر سارے خاندان کوجیل پھنکوادیا تھا ۔

اس وقت کیا ہوا تھا آج بھی یاد دلاتا ہے ، اس خاندان کے متاثرہ بچے ضیا الدین نے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعدجب وہ گھر آیا تو گائے گھر میں موجود نہ تھی۔ارد گرد سے معلومات لینے پر پتہ چلا کہ اعظم سواتی کے ملازم گائے پکڑ کر لے گئے ہیں،میں گھر کے قریب واقع اعظم سواتی کے فارم ہائوس پر پہنچا تو گائے فارم ہائوس کے گیٹ کے اندر بندھی تھی۔ گیٹ پر موجودسیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ گائے ’’خان‘‘(اعظم سواتی کے بیٹے عثمان خان)نے باندھی ہے،اس لیے اس کی اجازت کے بغیر میں گائے نہیں دے سکتا۔

 

 

اسی دوران 2 مزید مسلح گارڈزفارم ہائوس کے اندر سے آئے اور مجھے گالیاں دینے لگے اوران میں سے ایک نے مجھے تھپڑ بھی مارا۔اس پر میں خوفزدہ ہو کر گھر بھاگ گیا۔ ضیا الدین نے بتایا کہ میں گھر پہنچا ہی تھا کہ اعظم سواتی کے مسلح گارڈز میرے گھر پہنچ گئے، میری والدہ اور دادی سمیت صرف خواتین اس وقت گھر میں موجود تھیں، جبکہ اس کے والد نیاز خان گھر پر موجود نہ تھے۔

نیاز خان فاٹا کے علاقے باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھتے ہیں اور اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں ایک کر یانہ سٹور پر 15ہزار روپے ماہانہ پر ملازم ہے اور جمعہ کے روز اس واقعے کے وقت بھی حسب معمول اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا۔ضیا الدین کے مطابق 3 سے 4 مسلح افراد نے والدہ اور بوڑھی دادی سے بھی گالم گلوچ کی اور ان پر ہاتھ بھی اٹھایا۔خواتین کی چیخ وپکار پر مقامی لوگ اکٹھے ہو گئے ،جس پر مسلح سیکورٹی گارڈ واپس چلے گئے ،لیکن گائے واپس نہ کی۔

Leave a reply