عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

0
51
azam sawati

عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا
سیشن کورٹ اسلام آباد،متنازعہ ٹویٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی حاضری کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئے،اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے دلائل دیئے گئے،

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کر لی اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے والد کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف نئی درخواست دائر کی تھی جس کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی سندھ ہائیکورٹ نے عثمان سواتی کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے منظور کرلیا جس پر جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا درخواست پر سماعت کےسلسلے میں اعظم سواتی کے بیٹے اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم صدیقی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں ایک ہی واقعہ کی اتنی ایف آرز کیسے کٹیں ؟ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں مقدمات کے خلاف عثمان سواتی کی درخواست آج ہی دائر کی گئی ہے ،ہمیں مہلت دی جائے ،جسٹس کریم خان آغا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی مہلت نہیں دی جائے گی کل تک تیاری کرلیں ،عدالت نے آئی جی کو ہدایت کی کہ تمام ایس ایس پیز کو بلوالیں جہاں جہاں مقدمات درج ہوئے ہیں،
اگر تمام مقدمات کی وضاحت پیش نہیں کی گئی تو آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،تمام ایف آئی آرز کی انگلش ٹرانسلیشن لے کر آئیں ،آئی جی سندھ نے کہا کہ ہمیں مہلت دی جائے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نہیں کوئی مہلت نہیں دی جائے گی کل تک تمام ایف آئی آرز لے کر آئیں ،انوسٹی گیشن بہت ہی خراب ہے ،پولیس ہاتھ کھڑے کر لے گی تو عام شہری کیا کرینگے؟

علاوہ ازیں پروین رحمان قتل کے ملزمان سے متعلق کیس میں اعظم سواتی کا بھی ذکر سامنے آیا،عدالت نے آئی جی سندھ کو مخاطب کر کے کہا کہ ہمیں اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بتائیں ،سنا ہے کے وکٹیمائزیشن ہورہی ہے اور کیسز بن رہے ہیں ، اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی الزام میں کئی مقدمات کیسے درج ہوئے ؟ عدالت نے آئی جی سندھ کو تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ سابق وزیراعظم سیاسی انتقام کی بات کر رہے ہیں، اعظم سواتی سینیٹر ہیں ان کے خلاف کیسز کیسے ہو رہے ہیں آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ بتائیں ایک سے زائد ایف آئی آرز کیسے ہو رہی ہیں؟ ایس ایس پیز سے رپورٹس طلب کریں اور اس پر وضاحت پیش کریں،

واضح رہے کہ اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کے کیس میں گرفتار ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے سندھ پولیس نے گرفتار کیا اور انہیں بلوچستان سے سکھر منتقل کیا گیا ،

قبل ازیں اعظم سواتی کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے دائر کی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ایف آئی اے مقدمہ کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کے خلاف متعدد مقدمے درج ہوئے اعظم سواتی کو دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سکیورٹی خطرات ہیں سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات کو اسلام آباد میں یکجا ٹرانسفر کیا جائے ،سپریم کورٹ میں درخواست التوا کے دوران مقدمات پر آپریشن معطل کیا جائے .

اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

 تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

Leave a reply