یوم دفاع و شہداء،ڈی سی لاہور کا یادگار شہداء کا دورہ

چلو شہید کے گھر.ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے یادگار شہدا کا دورہ کیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے یادگار شہدا پر پھولوں کا گلدستہ رکھا. انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی.

اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن ہے. زندہ و دلیر قومیں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر وطن کا دفاع کرتی ہیں. جس وطن کی سرحد کو اپنے خون سے سیراب کرنے والے موجود ہوں اس کو ہرایا نہیں جا سکتا.

اس موقع پر شرکاء نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے

 

زار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ،جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل محمد عامر تھے، پاک فوج کے دستے نے مزار اقبال پر حاضری دی اور سلامی دی، اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی اور پاک سرزمین کی حفاظت کے لئے دعا بھی کی گئی

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، شہریوں نے بھی مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب دیکھی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے.

 

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں‌ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی،

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.

یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی.  آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

ایم ایم عالم ، بھارت یہ نام یاد رکھے، ہر پاکستانی ایم ایم عالم

Comments are closed.