ڈی سی سرگودہا کا دورہ خوشاب،محرم الحرام کے سیکیورٹی روٹس کا جائزہ

0
47

سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈویژنل کمشنر شیخ ظفر اقبال اور آر پی او افضال احمد کوثر کا دورہ
خو شاب تفیلات کے مطابق اپنے دورہ کے دوران انہوں نے جوہرآباد اور خوشاب میں محر م روٹس کا معائنہ کیا -اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں،ڈی پی او رانا شعیب محمود،ایم پی اے ساجدہ بیگم،اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار حسین بلوچ،دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور لائسنسدار بھی شامل تھے -ڈویژنل کمشنر نے جوہر آباد میں راجہ مظفرمنصور کی رھائش گاہ تا امام بارگاہ حسینیہ خوشاب میں محلہ داروغہ و الا،پل ڈکوترے والی،جامع مسجد چوک،محلہ شیرازیانوالہ،مین بازار،چھتری چوک اور امام بارگاہ تک کے روٹس چیک کیئے -ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام تمام مسالک کے مسلمانوں کے لیے ایک مشترکہ ماہ ہے -اس لیے یہ لازم ہے کہ تمام مسالک اپنے اپنے عقیدے کے مطابق امن و امان بھائی چارے اوربڑی عقیدت کے ساتھ یہ دن منائیں -ہرشہری پر ذمہ داری ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں -ان کے دورہ کے دوران امن کمیٹی کے ممبران نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے ان کے ساتھ تعاون کی تعریف کی -ڈویژنل کمشنر اور آر پی او نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام اور یوم عاشورکے تمام انتظامات اور امن کمیٹی کے ممبران کے آپسمیں تعاون اور رابطے کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا -قبل ازیں ڈی سی کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے محرم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کو تفصیل سے بریفنگ دی-

Leave a reply