واٹس ایپ پر پرائیویٹ چیٹ‌ بھی ہوئی غیر محفوظ، صارفین پریشانی سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ اہم خبر

0
49

واٹس پر پرائیوٹ چیٹ کو بہت محفوظ سمجھا جاتا ہے تاہم اب پتہ چلا ہے کہ واٹس ایپ میں ایک بگ وائرس کے ذریعے ہیکرز پرائیویٹ چیٹ بھی آسانی سے ہیک کر سکتے ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں اس امر کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل کے پروجیکٹ زیرو ٹیم نے اس بگ وائرس کا پتہ لگایا اور آئی او ایس یوزرز کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی سرکولیٹنگ میسیج والی ویب سائٹ کو کلک نہ کریں کیونکہ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے یہ بہت بڑا خطرہ ہے، گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کچھ ہی ویب سائٹ ایسی ہیں جن سے ایسا خطرہ ہے،

ادھر واٹس ایپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ یوزرز کی پرائیویسی کی کافی فکرکرتا ہے اس لئے واٹس ایپ ہمیشہ یوزرز کو اس بات کی ہدایت کرتا ہے کہ وہ لیٹسٹ سکیورٹی اپڈیٹ کو ڈاؤن لوڈ کر کے رکھیں، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی او ایس یوزرز ابھی بھی محفوظ رہ سکتے ہیں تاہم اس کیلئے انہیں سب سے پہلے تو آپریٹنگ سسٹم کو بالکل اپڈیٹ رکھنا ہو گا کیونکہ اپڈیٹڈ سسٹم میں اس کا خطرہ کم ہوتا ہے، اسی طرح یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مشتبہ ای میل لنک پر کلک نہ کریں، یہ آپ کو کسی ایسی ویب سائٹ پر لیکر جا سکتا ہے جس سے ہیکرز اپنا کام آسانی سے کر سکتے ہیں،

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی خبریں‌ میڈیا میں شائع اور نشر ہوتی رہی ہیں، چیٹ ہسٹری غائب ہونے کی خبریں بھی منظر عام پر آتی رہی ہیں،

Leave a reply