ڈپٹی کمشنر کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی )شیخوپورہ میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ محسن اقبال، سی ای او میونسپل کارپوریشن احسن عنایت سندھو اور میونسپل آفیسر انفراسٹریکچر ثاقب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے گوجرانوالہ روڈ،کوٹ رنجیت انٹرچینج،علامہ مشرقی پارک ڈسپوزل اسٹیشن ،ہاوُسنگ کالونی چوک اور فیصل آباد روڈ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے اعلی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اربن فلڈنگ سے بچاوُ کے لیے موثراورپیشگی انتظامات فی الفور مکمل کیے جائیں ڈرین اور برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائےاور اس سلسلے میں تمام متعقلہ مشینری کو فنکشنل رکھا جائے اور جہاں کہیں بھی میشنری کی ضرورت ہو وہاں پر فوراُ بھجوائی جائے اس موقع پر انہوں نے ضلع بھر کے تمام چیف افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے باعث زیر آب آنیوالے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے انتظامات کئے جائیں اور سٹرکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ شہریوں کو پانی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے امام بارگاہ حسینہ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کو چیک کیا۔

Comments are closed.