باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں۔پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو ،

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کہتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے اور امریکہ نے سازش نہیں کی تک کے جھوٹ سے نیا جھوٹ نکلے گا برصغیر کے مسلمانوں کی سچائی کی علامت پر پاکستان کا جھوٹا ترین شخص پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے ، فارن فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ پھیلانے والے کو کھلی چھوٹ نہ ملتی توعوام کی حالت بہتر ہوتی،اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران فراڈیا اور جھوٹا ہے ، ایسے قید ہوجائیں تو ملک سے مہنگائی ختم ہوجائے، شیطان قید ہے اور سیاسی شیطان آزاد گھوم رہا ہے عمران نیازی ”چور نالے چتر “ ہے ، جسے ڈالر کی قیمت ٹی وی سے پتہ چلتی تھی، وہ ملک کو حل دے گا؟ خان صاحب ٹیرین کو بھی حقیقی آزادی چاہئیے ، پاکستان کو فارن فنڈد دہشت گرد سے حقیقی آزادی چاہئیے،

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 25 مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، جلسے کے حوالہ سے عمران خان کہتے ہیں کہ آج رات مینارِپاکستان پر ہمارا چھٹا جلسہ ہےاور میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ پہلےتمام ریکارڈز توڑ دےگا۔ میری لاہور میں سب کو دعوت ہے کہ نمازِتراویح کے بعد اس تاریخی جلسےمیں شریک ہوں۔ میں حقیقی آزادی کے اپنے ویژن پر روشنی ڈالوں گا اور اپنی قوم کو بتاؤں گاکہ ہم پاکستان کو تباہی کی اس دلدل سے کیسے نکالیں گے جس میں مجرموں کےاس گروہ نے ملک کو دھکیلاہے۔ یہ(مجرم)لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئےہرطرح کی رکاوٹ ڈالیں گے مگر میں سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ایک سیاسی اجتماع میں شرکت آپکا بنیادی حق ہے چنانچہ اپناحق استعمال کیجئےاور مینارِ پاکستان کےاس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

 انتظامیہ نے مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے

Shares: