سرکاری ہسپتالوں میں تمام تر انتظامی و طبی امور ہمہ وقت فعال رکھے جائیں ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان

0
44

نمائندہ باغی ٹی وی )تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نےرورل ہیلتھ سینٹر میانوالی قریشیاں اور ظاہر پیر کا دورہ کیا اور ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں تمام تر انتظامی و طبی امور ہمہ وقت فعال رکھے جائیں تاکہ مستعد میڈیکل سروسز کی فراہمی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جاسکے اور صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات بہتر انداز میں مریضوں تک پہنچ سکیں۔انہوں نے یہ ہدایات رورل ہیلتھ سنٹر میانوالی قریشیاں اور ظاہر پیر کے معائنہ کے دوران طبی، تشخیصی اور انتظامی شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کی۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ڈسٹرکٹ منیجر پنجا ب ہیلتھ فیسلٹیشن منیجمنٹ کمپنی سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شعبہ آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں مریضوں کر پرچی کے اجراء، طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں سے ہسپتال کی کارکردگی بارے دریافت کیا۔مریضوں کی جانب سے ادویات میں کمی اور بیرونی ادویات تجویز کرنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی کو بیرونی ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے اہم مقامات پر تشہیری بینرز آویزاں کئے جائیں جس پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی سمیت تمام انتظامی افسران کے رابطہ نمبرز آویزاں ہونے چاہیے تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں مریض کے ورثاء متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کر سکیں۔انہوں نے ہسپتالوں میں رش کی صورت میں مریضوں کو انتظار و قطار کی زحمت سے بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے شعبہ ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور علاج معالجے کے مختلف مراحل کا بھی جائزہ لیتے ہوئے صفائی اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے میانوانی قریشیاں میں زیر تعمیر گرلز ڈگری کالج کا بھی دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائرہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کالج کے تمام رہ جانے والے کامون کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہمارے ملک کا اثاثہ اور حصول تعلیم سے مستفید ہونے والے مستقبل ہیں،تعلیمی اداروں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، لاپرواہی برتنے پر متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے جس پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید بھی موجود تھیں۔

Leave a reply