مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ خواجہ آصف نے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں جھول ہوتا تو یہ ساری باتیں نہ ہوتیں، فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پرعملدرآمد ہونا چاہیئے، دھرنے والوں کو وہی لے کر آئے تھے جنہوں نے نوازشریف کے خلاف سازش شروع کی تھی۔

علاوہ ازیں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی قیادت نے محسوس کیا کہ اس وقت توسیع کے فیصلے کے ساتھ جانا چاہیئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے شرط لگائی کہ اس کی ریٹرن فیور نہیں ہوگی، توسیع پر ووٹنگ سے پہلے مجھ سے کہا گیا کہ ریٹرن میں کیا چاہتے ہیں اور مجھے کہا گیا کہ آپ جون میں پنجاب کی حکومت اور دسمبر تک وفاقی حکومت لے لیں، میں نے ان سے کہا کہ میری قیادت کی ہدایت ہے کہ ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں، جن سے میری ملاقات ہوئی انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے بہت برداشت کرلیا۔

Shares: