ٹھٹھہ باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )مشہورمنشیات فروش کا زہریلے ماوا سے لوڈ رکشہ لگا پولیس کے ہاتھ
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے مشہور منشیات فروش عاشی خلیفہ کے زہریلے ماوا سے لوڈ رکشہ کیفے نثار ہوٹل کے نزدیک سے سی آئی اے پولیس نے پکڑلیاہےاور تھانہ ٹھٹھہ میں رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ،عاشی خلیفہ محفوظ ،دوسری طرف ذرائع کاکہناہے کہ ٹھٹھہ کے منشیات فروش عاشی خلیفہ کی سی آئی اے پولیس سے ڈیل ہوئی تھی ،اس ڈیل کے بعد اس نے زہریلے ماوے کی سپلائی ٹھٹھہ ضلع میں شروع کردی، اس ماوا کی وجہ سے کئی لوگوں کو کینسر ہوگیا ، ہسپتال کینسر کے مریضوں سے بھری ہوئی ہیں، ٹھٹھہ سی آئی اے پولیس ڈیل کے تحت منشیات فروشوں کا نام بھی ایف آئی آر میں ڈالنے کو تیار نہیں ،عوامی وسماجی حلقوں کاکہناہے کہ جب منشیات فروشوں کے نام ایف آئی آر میں نہیں آئیں گے تو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کیسے ہوگی ؟ یہ ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے ،شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے اس گھناؤنے کاروبار تو تحفظ دینے والی اپنی قانون کی وردی میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف نوٹس لیں اوراصل منشیات فروشوں کو انصاف کے کٹہرے لایاجائے اور نوجوان نسل کوموت کے منہ میں جانے سے بچایاجائے-
Shares: