لاہور کے اسکول اور کالج مزید 7 روز بند رکھنے کا حکم

0
42

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کےلیے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے اسکولوں کو مزید 7 روز تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔باغی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے اسکولوں کو مزید 7 روز تک بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمے داری ہے۔ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں۔ عدالت نے احکامات جاری کرنے کے بعد درخواست پر سماعت اگلے جمعے تک کے لیے ملتوی کردی۔

موسم سرما کی تعطیلات سے قبل پنجاب حکومت نے اسموگ بڑھنے کے باعث لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر لاہور کے اسکولز میں ہفتہ وار تعطیلات میں اضافہ کرتے ہوئے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ جیسے ہی عدالت کا تحریری حکم جاری ہوگا تو عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ پی ڈی ایم اے کیمروں کے ذریعے اسموگ مانیٹرنگ کرے ، اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات سے اسموگ کی مانيٹرنگ کے لیے کیمرے خریدنے سے متعلق لاگت کی تخمینہ رپورٹ بھی مانگ لی گئی۔جسٹس شاہد کریم نے ريمارکس ديئے کہ اسموگ پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کیس ک مزید سماعت 30 دسمبر کو ہوگی۔

Leave a reply