شہنشاہ قوالی نصرت فتح علیخان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

نصرت فتح علی خان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے
0
57
nusrat fateh ali khan

شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے ہیں، لیکن ان کی آواز آج بھی زندہ ہے، ان کے گائے ہوئے گیت ، قوالی ، غزلیں پوری دنیا میں آج بھی سنی جاتی ہیں. انہوں نے دنیائے موسیقی میں ایک الگ نام بنایا، ٹائم میگزین نے دوہزار چھ میں ایشین ہیروز کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کیا، بطور قوال ا اس عظیم فنکار کو کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا.نصرت فتح علی خان تیرہ اکتوبر انیس اڑتالیس کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام فتح خان تھا وہ خود بھی نامور گلوکار اور قوال تھے، نصرت فتح علی خان نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

مسلسل کام کے باعث نصرت فتح علی خان کی صحت دن بدن گرتی چلی گئی، انہیں 16 اگست 1997ء کو لندن میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، نصرت فتح علی خان مداحوں کے دلوں میں آج بھی گھر کیے ہوئے ہیں۔”اپنی آواز کا جادو جگانے والے نصرت فتح علی خان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔”یاد رہے کہ ان کے بعد راحت فتح علی خان نے اپنا ایک الگ نام اور مقام بنایا لیکن نصرت فتح علی خان کا جب نام آتا ہے تو بڑے بڑے گلوکاروں کی گلوکاری پھیکی لگنے لگ جاتی ہے.

بیٹی بہشت کی خوشی میں خوش ہوں مسز شان شاہد

شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

Leave a reply