اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 919 افراد ہلاک، دنیا میں ہلاکتیں30 ہزارکےقریب،ساڑھے 6 لاکھ متاثر
اسلام آباد :اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 919 افراد ہلاک، دنیا میں ہلاکتیں30 ہزارکےقریب،ساڑھے 6 لاکھ متاثر،باغی ٹی وی کےمطابق اس وقت دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا تیزی سے سلسلہ جاری ہے،اورآخری اطلاعات تک دنیا بھرمیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29945 جبکہ متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار118 ہوچکی ہے
ذرائع کےمطابق اٹلی میں صرف ایک روز میں 919 افراد موت کی نیند سوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس 199ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب تک اس خطرناک وائرس سے 29945 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 6 لاکھ 45 ہزار118 مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1 لاکھ 39 ہزار 545 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
اس وائرس سے سب سے متاثرہ ممالک میں امریکا اوپر آگیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور 1937 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 919 افراد ہلاک ہوگئے جو وبا پھیلنے کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اس ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 10ہزار 23 اموات ہوچکی ہیں۔
باقی دنیا کی جان کس قدر خطرے میں ہے کتنے لوگ کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اورکتنے موت وحیات کی کشمکش میں ہیں نیچے دئے گئے گراف سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے