عدالت سے وعدہ خلافی پرجے یو آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنےکافیصلہ

0
37

اسلام آباد:عدالت سے وعدہ خلافی پرجے یو آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر، کب ہوگی اس حوالے سے مشاورت جاری ہے ،،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے پارلیمانی امور بابراعوان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آئی جی، ڈی سی اسلام آباد، راولپنڈی پولیس اوررینجرز حکام شریک ہوئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جے یو آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی عدالتی احکامات کے برعکس سرینگر ہائی وے پرجلسے کی تیاریاں کررہی ہے۔

حکومتی ذرائع بتاتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی طرف سے عملدرآمد رپورٹ بھی جمع کرائی جائے گی، رپورٹ میں عدالتی احکامات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا ذکر کیا جائے گا۔

ادھر دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین چوہے مل کر میرا شکار کرنا چاہتے ہیں، ہم انہیں شکست دیں گے، یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح عمران خان ان کو این آر او دے۔اسلام آباد میں منڈی لگی ہوئی ہے جہاں لوگوں کو خریدنے کے لیے 20/25 کروڑ کی آفر کی جارہی ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شاندار استقبال پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شاندار جلسے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں ہر جلسے میں اپنے آپ کو کہہ کر جاتا ہوں میں فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا، میں جب تقریر کیلئے کھڑا ہوتا ہوں تو پنڈال سے ڈیزل ڈیزل کی آواز آنا شروع ہوجاتی ہے۔ برے اور مشکل وقت میں پوری کوشش کی ڈیزل کی قیمت کم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کی دنیا کا سپر سٹار رہ چکا ہوں، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو سکھانا چاہتا ہوں تباہی اور عظمت کا راستہ کون سا ہے، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان کے ضمیر کو خریدنے کیلئے 20 سے 25کروڑ روپے رکھے گئے، اسلام آباد میں جو منڈی لگی ہوئی ہے اس میں لوگوں کو خریدنے کیلئے 25کروڑ کی آفر کی جارہی ہے، صالح محمد کے پاس بھی2 راستے تھے کہ وہ پیسے لے کر کہتے کہ عمران خان بہت غلط آدمی ہے، سچ اور حق کا راستہ آسان نہیں بہت مشکل ہوتا ہے۔

Leave a reply