لاہور:عثمان بزدار پھرحرکت میں آگئے : چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک اور آئی جی پنجاب انعام غنی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان متحرک ہو گئے، انتظامی اور سیاسی محاذ پر بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا، انتظامی طور پر بہترین پرفارمنس کے لئے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کیساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے حوالے سے فیڈ بیک کے بعد آئی جی کی جلد تبدیلی بھی ممکن ہے۔
دوسری طرف سیاسی ٹیم میں بھی تبدیلیوں پر غور کیا جانے لگا، وزراء کے محکموں میں ردوبدل کا امکان ہے۔
ادھر ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ دیگراہم عہدوں پر بھی بڑے بڑے تبادلوں کیے جاسکتےہیں، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے اعتماد میںلیا ہے