کپتان چھاگیا:لاہورپرانےایئرپورٹ کی جگہ دنیاکاسب سے بڑاٹریڈسینٹربنانےکافیصلہ:لاکھوں روزگارکےمواقع کی امید

0
35

لاہور:کپتان چھا گیا:لاہورپرانے ایئرپورٹ کی جگہ دنیا کا سب سے بڑا ٹریڈ سینٹربنانے کا فیصلہ کرلیا:لاکھوں روزگارکے مواقع ملنے کی امید ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے لاہورکے 103 سالہ قدیم والٹن ائیرپورٹ کو ختم کر کے بزنس حب بنانے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہیے۔

والٹن ائیرپورٹ 1918 میں برطانوی حکومت نے قائم کیا تھا اور یہ دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کا بیس کیمپ بھی رہا۔1200 سے زائد کنال پر مشتمل یہ ائیرپورٹ لاہور میں گلبرک ماڈل ٹاؤن اور فیروز پور روڈ کے سنگم پر واقع ہے

ذرائع کے مطابق اس پرانے ایئرپورٹ کی جگہ دنیا کے سب سے بڑے کاروباری مراکز قائم کئے جائیں گے ،دنیا کے اس بڑے ٹریڈ سینٹرمیں سعودی عرب، عرب امارات، قطر،چین ، امریکہ سمیت دنیا کے بڑے بڑے ملکوں نے سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان اس حوالے سے اپنے برادراسلامی ملکوں اورچین کوپہلے ہی سرمایہ کاری کے لیے گرین سگنل دے چکا ہے ، جس کے لیے مسلسل کئی ہفتوں‌ سے پری پلاننگ شروع ہوچکی ہے

ادھرذرائع کے مطابق اس ٹریڈ سینٹرمیں ہزاروں نہیں لاکھوں لوگوں‌کوروزگارملنے کے سنہری مواقع ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے ماہرین تعمیرات کوہدایت کی ہے کہ ایسے ڈیزائن سے یہ کاروباری مرکز تعمیرکیا جائے کہ دنیا اس کی اہمیت اورافادیت کو تسلیم کرلے اوردنیا کے لیے ایک سونے کی چڑیا کے طورپرسامنے آئے

Leave a reply