بھارتی نامور اداکارہ رنوہر سنگھ نے اپنی کامیابیوں کا سہرہ اپنی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے سر باندھ دیا
باغی ٹی وی : بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے اپنی کامیابیوں کا سہرا ان کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ اگر وہ میرے ساتھ نہ ہوتی تو میں زندگی میں کچھ حاصل نہ کر پاتا، ہار جاتا۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے فنکار گھروں میں بیٹھے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں ہیں، ان کے فیس بُک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر لائیو سیشن کے ذریعے انٹرویوز بھی جاری ہیں۔
رنویر سنگھ نے گزشتہ دنوں ایک انسٹا گرام لائیو چیٹ میں شرکت کی، اس دوران رنویر سنگھ نے دپیکا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک فلمی ہیرو ہونے کے ناطے اس پریشر کو اکیلے بر داشت نہیں کر سکتے تھے۔
لائیو چیٹ کے دوران رنویر سنگھ سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کی زندگی میں دپیکا نہ ہوتی تو زندگی کا حاصل کیا تھا، جواب میں رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ’ہم دونوں کے کرداروں میں سے دپیکا کا زیادہ مضبوط اور اہم کردار ہے، بطور شوہر وہ اپنا کردار نبھانے کے لیے کو ششیں کرتے رہتے ہیں
اداکار نے کہا کہ دپیکا نے اپنے کیریئر میں مجھ سے زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھ رکھے ہیں، دپیکا میرے لیے ایک بہترین رہنما اور ایک مضبوط ستون ہے، وہ مجھے میرے مرکز پر توجہ مبذول کرائے رکھنے میں مدد کرتی ہے، اگر دپیکا میری زندگی میں نہ ہوتی تو شاید میں نے کچھ حاصل نہ کیا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے دپیکا سے ملے ہوئے 10 سال ہو گئے ہیں، میں اپنے کیریئر کے شروع ہونے کے 3 سال بعد دپیکا سے ملا اور باقی 7 سال اُس کے ساتھ گزارے ہیں، میں نے بغیر کسی نقصان کے دپیکا کے ساتھ مؤثر انداز میں اپنی محنت کے نتائج حاصل کئے ہیں۔
واضح رہے کہ جوڑی کی نئی آنے والی فلم کو رواں سال 10 اپریل کو ریلیز کیا جانا تھا جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی-
کورونا وائرس : وینس فلم فیسٹیول کا آغاز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا