سابق صدر آصف زرداری کی صحت اب کیسی ، خبر آگئی

0
33

سابق صدر آصف زرداری کی صحت اب کیسی ، خبر آگئی

باغی ٹی وی : سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے . نیر بخاری نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا.

آصف زرداری اور نیر بخاری کے درمیان ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو بھی ہوئی ،سابق صدر آصف زرداری نے اپنی صحت کے بارے میں کہا ہے کہ اب پہلے سے طبیعت کافی بہتر ہے، صحتیابی سے متعلق پارٹی رہنماوں، کارکنوں سمیت پوری قوم کا شکرگذار ہوں، شدید مہنگائی کے باعث عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکی ہے، عوام اس موجودہ حکومت سے نجات چاہتی ہے،

آصف زرداری نے نیر بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے دوران وفاق کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی، ٹڈی دل نے فصلوں کو تباہ کردیا ہے لیکن وفاق کی کوئی پلاننگ نظر نہیں آ رہی،

پہلے دن سے ٹڈی دل کی تباہی سے متعلق خدشات کا اظہار کرتا رہا ہوں، ٹڈی دل نے پورے ملک کو لپیٹ میں لیکر فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ٹڈی دل جیسے حساس مسئلے کو نظرانداز کرنا قابل مذمت عمل ہے،

Leave a reply