بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے جب سے فلمی کیرئیر شروع کیا ہے تب سے لیکر اب تک اتنے برسوں میں ان کو بار بارتنقید کا سامنا رہا لیکن وہ زیادہ تر خاموش رہیں انہوں نے کبھی رد عمل نہیں دیا ۔تاہم اب وہ بول پڑی ہیں ، اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پٹھان کے گانے بے شرم رنگ پر ہونے والی تنقید پر ایک رد عمل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس گانے میں ، میں نے جو لباس پہنا اس کے رنگ کو لیکر جو طوفان اٹھا اس پر میں یہی کہوں گی کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ مجھے اس کے بارے میں کچھ محسوس کرنا چاہیے یا نہیں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ مجھے اس کے بارے میں کچھ محسوس نہیں ہوتا۔” یوں اداکارہ نے اپنے ایک ہی فقرے سے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو ہوا میں اڑا دیا۔ یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون کی فلم
پٹھان کے گیت بےشرم رنگ پر شدید تنقید کی گئی اس کے باوجود انڈیا میں اس فلم نے باکس آفس پر 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔37 سالہ اس وقت سرخیوں میں آئی جب اس نے پٹھان کے ہٹ گانے بیشرم رنگ کے ایک سیکونس میں زعفرانی رنگ کا مختصر لباس زیب تن کیا۔ بھارت کی دائیں بازو کی کئی تنظیموں نے دعویٰ کیا کہ گانے میں زعفرانی رنگ کی توہین کی گئی ہے کیونکہ یہ ہندو برادری کے لیے مقدس ہے۔