مزید دیکھیں

مقبول

پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں مزید...

بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ

پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ...

پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ

لاہور: پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ...

گوجرخان: 7 سالہ کرسچن بچی کے قاتل کی پولیس حراست میں ہلاکت

گوجرخان (باغی ٹی وی، نامہ نگار شیخ ساجد...

بھارتی کسانوں کا احتجاج،مودی حکومت نے دہلی کی ناکہ بندی کر دی

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے ملک بھر سے احتجاج کے لیے آنے والے کسانوں کو دارالحکومت میں داخلے سے روکنے کے لیے دہلی کی ناکہ بندی کر دی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے کھاد اور فصل کی قیمتوں سمیت کسانوں سے متعلق متنازع پالیسی کے خلاف ہریانہ اور پنجاب سمیت متعدد ریاستوں سے ہزاروں کی تعداد میں کسان نئی دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارتی حکومت نے احتجاج کو روکنے کے لیے دہلی کی ناکہ بندی کرا دی ہے ناکوں پر بھاری تعداد میں نفری تعینات ہے جب کہ کچھ داخلی راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا جس کی وجہ سے نئی دہلی میں داخل ہونے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مکمل چھان بین کے بعد ہی پولیس کسی گاڑی کو دارالحکومت میں داخل ہونے کی اجازت دے رہی ہے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں-

جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

قبل ازیں پولیس نے ٹریکٹروں پر نئی دہلی پہنچ کر دارالحکومت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کسانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا، ہریانہ اور پنجاب کی سرحدوں پر بھی کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جنوری 2021 میں بھی کسانوں نے “دہلی چلو مارچ” کیا تھا جب کسان اپنے سال بھر کے احتجاج کے بعد بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر رکاوٹیں توڑ کر نئی دہلی میں داخل ہوگئے تھے۔

توہین مذہب کیس میں بنا وارنٹ گرفتاری پر ایس پی اسلام آباد طلب