بھارتی پولیس مودی ازم کی محافظ،کٹھ پتلی اورظالم بن کررہ گئی ہے، سیتا رام یچوری

0
38

نئی دہلی:بھارتی پولیس مودی ازم کی محافظ،کٹھ پتلی اورظالم بن کررہ گئی ہے،اطلاعات کےمطابق سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے بدھ کو الزام لگایا کہ دہلی پولیس مودی حکومت کی’ کٹھ پتلی ‘ بن کر رہ گئی ہے۔

"مشرق وسطی پرمنڈلاتے جنگ کے نئے بادل "ترک وزیر خارجہ آج عراق جائیں گے

سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے پولیس کے کردار پر سوال کرتے ہوئے جے این یو تشدد معاملہ کی عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یچوری نے ٹوئٹ کیا کہ دہلی پولیس راست طور پر (مرکزی وزیر داخلہ) امت شاہ کی نگرانی میں آتی ہے، اس کا برتاو ، نقطہ نظر اور رویہ یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ یہ مودی حکومت کی ’کٹھ پتلی‘ ہے۔ تعصب میں مبتلا پولیس کے کردار کی تفتیش پر کوئی اعتماد نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

عدالت کی نگرانی میں آزاد تحقیقات کئے جانے کی ضرورت ہے اور اس میں مرکزی حکومت کا طرز عمل بھی شامل ہو۔ خیال رہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے کیمپس میں اتوار کی رات لاٹھیوں اور لوہے کی راڈوں سے لیس 50 سے زائد کی تعداد میں نقاب پوش غنڈوں نے طلبہ اور اساتذہ پرپر جان لیو حملہ کیا تھا اور احاطے میں املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔اس حملے میں جے این یو طلبا یونین کی صدر آئشی گھوش سمیت کم از کم 35 افراد زخمی ہو ئے تھے ۔

وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کریں گے

Leave a reply