دہشتگردوں کا مارگیٹ کوئٹہ روڈ پر فرنٹیئر کور کی ٹیم پر حملہ، 4 بہادر جوان شہید
باغی ٹی وی : دہشتگردوں کے حملے میں مارگیٹ مائنز کی سیکورٹی پر مامور فرنٹیئر کور کے 4 جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ہیں۔
ایف سی بلوچستان کی جانب سے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر ایریا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
اس موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا کہ شر پسند عناصر کی طرف سے اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتی ہیں۔سیکیورٹی فورسز خون اور جان کی بازی لگا کر ان کے عزائم کو غیر موثر بنائیںگی . شہید ہونے والے جوانوں کے نام یہ ہیں
صوبیدار سردار آل خان۔ ساکن گاؤں وانڈا لنگر کیل ، ضلع لکی مروت۔
سپاہی مصدف حسین۔ چک 272 ای بی ، ضلع وہاڑی۔
سپاہی محمد انور۔ رہائشی وانڈا تالگی ، ضلع ڈی آئی خان۔
سپاہی اویس خان – گاؤں بنڈل ، ضلع نیلم ۔








