ترک دارالحکومت میں دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،2 افراد زخمی

وزارت داخلہ کی عمارت کے دروازے پر 2 دہشتگرد ایک گاڑی میں پہنچے تھے
0
68
blast

انقرہ: ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دہشتگرد حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں ترک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکا ہوا تھا جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں،بعد ازاں ترکیہ کے وزیر داخلہ Ali Yerlikaya نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی عمارت کے دروازے پر 2 دہشتگرد ایک گاڑی میں پہنچے تھے۔
https://x.com/AliYerlikaya/status/1708379773032972410?s=20
انہوں نے مزید بتایا کہ وہاں ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، دوسرے دہشتگرد نے فائرنگ کی مگر پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا یہ دھماکا اس وقت ہوا جب ترک پارلیمنٹ کا اجلاس یکم اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شیڈول تھا اس واقعے کے بعد انقرہ میں سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف

زیر سمندر جانے والی آبدوز ٹائٹن کے حادثے پر فلم

حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکا "جھوٹ کی حقیقی سلطنت” ہے،چین

Leave a reply