دہشت گردوں کیخلاف کاروائی پروزیراعظم کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

0
37

دہشت گردوں کیخلاف کاروائی پروزیراعظم کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی خان میں کامیاب کارروائی پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جام شہادت نوش کرنے والے کرنل مجیب الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پوری قوم افواج پاکستان اورسیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے،سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے باعث دہشت گردی کا خاتمہ ہوا،

وزیراعظم عمران خان نے شہید کرنل مجیب الرحمان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر فورسز نے ٹانک کے قریب دہشتگرد ٹھکانوں پر آپریشن شروع کیا،فورسز کے گھیراوَ کرنے پردہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ آپریشن کے دوران کرنل مجیب الرحمان جام شہادت نوش کرگئے،

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کے افسران اپنے دستوں کوہرمیدان جنگ میں لیڈ کرتے ہیں ،شہید کرنل مجیب الرحمان کا تعلق استور کے علاقے بنجی سے تھا،شہید نے ایک بیوہ،3بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے

واقعہ کےبعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے

میجر جنرل آصف غفور نے کی آئی ایس پی آر سے الوداعی ٹویٹ ،کیا کہا؟

پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا کرنل مجیب شہید

Leave a reply