دہلی ایئر پورٹ پر وستارا ایئرلائن کی پرواز کوبم سے اڑانے کی دھمکی

سامان سے کوئی مشکوک چیز،یا دھماکہ خیز مواد نہیں ملا،
0
49
خاتون نے کپڑے اتارے اور برہنہ ہو کر جہاز کے اندر گھومتی رہی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں ایئر پورٹ پر وستارا ایئرلائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی

وستارا ایئر لائن کی پرواز دہلی سے جا رہی تھی ،کہ پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی جس کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ، پرواز میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے، ایئر پورٹ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ،داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے وہیں طیارے میں سوار مسافروں کا سامان بھی طیارے سے اتار لیا گیا،

وستارا ایئر لائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی آج جمعہ کی صبح آٹھ بج کر 53 منٹ پر موصول ہوئی تھی، سیکورٹی اداروں نے تحقیقات، سرچ آپریشن کیا تا ہم طیارے سے کچھ نہیں ملا، جہاز کے اندر، باہر ، مسافروں کے سامان سے کوئی مشکوک چیز،یا دھماکہ خیز مواد نہیں ملا،

وستارا ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم بم کی دھمکی کے بعد متعلقہ سیکورٹی ایجنسیوں سے تعاون کر رہے ہیں، ہم اپنے صارفین کی تکالیف کو کم کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں،

سی آئی پی ایف اور دہلی پولس کے سینئر افسران نے ائیر پورٹ کی سیکورٹی کو لے کر ایک میٹنگ بھی کی۔ دہلی ائیر پورٹ کے ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ ہم نے پکیٹس کی تعداد بڑھا دی ہے اور ائیر پورٹ میں داخل ہونے والی سب گاڑیوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔ سادہ کپڑوں میں بھی دہلی پولس کے مسلح جوان ائیر پورٹ پر تعینات ہیں۔

 خاتون نے کپڑے اتارے اور برہنہ ہو کر جہاز کے اندر گھومتی رہی

بھارتی سرکاری ایئر لائن نے متعدد پائلٹ سمیت 200 ملازمین کو کیا فارغ

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

قطر ایئرویز کے پائلٹ کی دہلی سے دوحہ کی پرواز میں موت

Leave a reply