دہلی پولیس ہجومی تشدد کی زد میں
بھارتی ریاست اتر پردیش کے بریلی ضلع میں دہلی پولیس بھی ہجومی تشدد کی زد میں آ گئی۔
بھارت، ایک اور عورت ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس بغیر یونیفارم بریلی میں چھاپہ مارنے گئی تو لوگوں نے اسے بچہ چور سمجھ کر مارا پیٹا۔ جب یہ خبر بھوجی پور تھانہ پہنچی تو تھانہ کی پولیس نے انہیں کسی طرح بھیڑ کے چنگل سے چھڑایا اور تھانے لے آئی۔
دوسری طرف بریلی دیہی ایس پی مسٹر ایس سنگھ کے مطابق وہاں کوئی تشدد کا واقعہ نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ دہلی پولس بغیر وردی چھاپہ ماری کرنے آئی تھی۔ لوگوں کے گھیرنے پر ان لوگوں کو بتایا گیا کہ ان کا تعلق دہلی پولس سے ہے جس کے بعد انھیں جانے دیا گیا۔