سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

0
49

سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد پارٹیوں نے امیدوار فائنل کرنا شروع کر دیئے ہیں

جمعیت علماءاسلام نے خیبرپختونخوا سے 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنرل نشستوں کے لیے صوبائی امیر مولاناعطاءالرحمٰن،طارق خٹک اورحاجی زبیر علی کاغذات جمع کرائیں گے۔ خواتین کی نشست کے لیے ایم پی اے نعیمہ کشور جبکہ اقلیتی نشست پر ایم پی اے سرداررنجیت سنگھ امیدوار ہونگے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے پنجاب سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے پیپلزپارٹی نے پنجاب سے راجہ عظیم الحق کو نامزد کیا ہے۔راجہ عظیم الحق نے سینیٹ انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر لیے،راجہ عظیم راجہ پرویز اشرف کے داماد ہیں

باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی جنرل نشست پر سلیم مانڈوی والا ، شیری رحمان ، تاج حیدر کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا،پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوامیں فرحت اللہ بابر کو ٹکٹ جاری کر دیا،سندھ سے جنرل نشست پر شہادت اعوان ،جام مہتاب،عبدالغنی تالپوراور صادق میمن کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا،ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر فاروق نائیک اور کریم خواجہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا،خواتین کی نشست پر پلوشہ خان اور خیرانساء مغل کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا،

مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں ناموں کو حتمی شکل دے دی۔ راجہ ظفر الحق اور پرویز رشید کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے تین جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک خاتون نشست کے لئے چار لیگی رہنماؤں کا نتخاب کرلیا۔ جمیعت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر کو ن لیگ نے اپنے کوٹے سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ محمد زبیر کو پہلی بار پنجاب سے سینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کو خواتین کی نشست پر سینیٹ میں لانے کا قوی امکان ہے جبکہ نامور وکیل اعظم نذیر تارڑ کو بھی سینیٹ کی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پی ڈی ایم کا صوبائی سربراہی اجلاس 15 فروری کو ہوگا جس میں متفقہ امیدواروں کا فیصلہ بھی کیا جاسکتا ہے

Leave a reply