فیصل آبادی بھی ڈینگی کے حملوں کی زد میں آگئے
فیصل آباد : ملک کے دیگر اضلاع کی طرح فیصل آباد بھی ڈینگی کے حملوں سے محفوظ نہ رہ سکا ، اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تقداد 27 تک پہنچ گئی ۔فیصل آباد کے الائیڈاسپتال میں زیرعلاج ڈینگی سے متاثرہ مریض جان کی بازی ہارگیا، چودہ سالہ آریان راولپنڈی کا رہائشی تھا۔رواں سال ڈینگی سے متاثرہ پہلی موت فیصل آبادکے الائیڈ اسپتال میں رپورٹ ہوئی
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت فیصل آباد نے شہر میں ہنگامی طور پر ڈینگی کے خلاف آپریشن کردیا ہے . اور شہر کے مختلف حصوں میںاسپرے جاری ہے، یاد رہے کہ اس سال ملک بھر میںڈینگی کے مریضوںکی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہےجس کے وجہ سے بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں.
·