وفاقی دارالحکومت میں‌ڈینگی نے کیا کردیا ، اہم خبر آگئی

0
39
ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت جہاں‌ ایک طرف شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے دورہ پاکستان کی وجہ سے اہم سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے وہاں‌ دوسری طرف ڈینگی بھی اہم مشن پر مصروف عمل ہے ، وہ اہم مشن کیا ہے محکمہ صحت نے اس کے بارے میں آگاہ کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مزید 146 افراد ڈینگی وائرس کا شکار بن گئے۔

آج کےفیصلے سے بابری مسجد اور مسلمانوں کا مستقبل کیسا ہوگا ؟

محکمہ صحت کے مطابق مزید 146 افراد میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد رواں سال ڈینگی کا شکار ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 636 ہوگئی۔دوسری طرف محکمہ صحت کے حکام کا یہ کہنا ہےکہ دونوں جڑانواں شہروں میں اب تک ڈینگی وائرس سے 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ‌کی نگری میں بچے سے زیادتی ، ذمہ دار کون ؟

دوسری طرف محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ شہر میں موسم ٹھنڈا ہونے کے باوجود ڈینگی کے مریضوں میں کمی نہیں آ رہی۔اس کی وجہ شاید کہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ موسمی تبدیلیاں خطے کے ماحول کو بہت متاثر کررہی ہیں، محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈینگی کے وائرس کے حملہ آور ہونے میں کوئی شک نہیں مگر ہر اب تو ہرمرض کو اس سے جوڑ کی خبرین پھیلائی جارہی ہیں‌

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

Leave a reply