سیالکوٹ:ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ڈینگی سرویلنس کو بڑھانا ہوگا،سید اسد رضا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں حالیہ بارشوں سے مچھروں کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا ہے ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ضلع سیالکوٹ میں ڈینگی سرویلنس کو بڑھانا ہوگا اور اینڈرائڈ بیس انڈور اور آوٹ ڈور انسداد ڈینگی ایکٹویٹی کو تیز کرنے کیلئے محکمہ ہیلتھ سمیت تمام محکموں اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس سلسلہ میں غفلت، کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اے ڈی جنرل نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کیلئے دیئے گئے تمام موبائل سیٹ ایکٹیو ہونے چاہیے اور ان ٹائم ایکٹویٹی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو صحت مند اور خشک رکھنے کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے اپنا فعال کردار ادا کریں اور اسی طرح سرکاری افسران دفاتر، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں وغیرہ میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں۔

Leave a reply