لاہور:پاکستان میں‌ڈینگی ابھی تک ڈنگ مارنے سے باز نہیں آرہا ، ہر طرف سے دردبھری خبریں ابھی تک آرہی ہیں، اسی ڈینگی نے دومزید افراد کواپنے حملے کا نشانہ بناکر موت کی وادی میں‌پہنچا دیا ، اطلاعات کے مطابق راولپنڈٰی کی رہائشی 34 سالہ نائلہ اور 40 سالہ ندیم اختر ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہوئے۔ نائلہ دو روز سے ڈی ایچ کیو جبکہ ندیم ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

کشمیر اور امت مسلمہ ——از–علی حسن اصغر

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق اب تک راولپنڈی میں ڈینگی ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ شہریوں پر ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں لیکن انتظامیہ بے بس نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 84 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔پوٹھوہار ٹاؤن سے 34 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص کی گئی جبکہ میونسپل کارپوریشن حدود کے مختلف علاقوں سے 21 مریض ڈینگی مچھر کا شکار ہوئے۔

تشریف لائیں ، آزادی مارچ کریں،حکومت نے جال تیارکرلیا

اسلام آباد سے ڈینگی کے مزید 10 مریض راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈز کے مختلف علاقوں سے مزید 20، کہوٹہ، مری، کلر سیداں اور ٹیکسلا سے ایک ایک مریضوں میں ڈینگی پازٹیو آیا۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بہت جلدی ملک سے اس وبا سے جان چھوٹ جائے گی اور حکومت اس کے مستقل تدارک کے لیے کوشاں‌ہے

آزادی مارچ ،کشمیرکازکو نقصان پہنچانے کی بھارتی فلاسفی ہے، سراج الحق

Shares: