میرے پاس 100 سے زائد نیب کےخلاف درخواستیں آچکی ہیں،، ڈپٹی چیئر مین سینٹ نیب پر برہم

باغی ٹی وی رپورٹ .ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کا جو ایجنڈا ہے پہلی دفعہ سینیٹ کی تاریخ میں ریکوزیشن کے ایجنڈا پر آیا ہے،ڈیڑھ سال پہلےچیئرمین نیب کو خط لکھاتھا. چیئرمین نیب نے جواب بھی دیا کہ ہم آپ کو بتایا کریں گے،اس کے بعد سینیٹرز میں بھی اعتماد پیدا ہوا.حاصل بزنجو نےکہا تھاکہ ان کے بیٹوں،بیٹیوں اور سسرال کو بھی نوٹسز گئے،

ملک چلانا ہےتوپرائیویٹ ٹرانزیکشنزکونیب سےنکالناپڑےگا،کیس چلتےہیں نہ ہی ان کاکوئی حل نکلتاہے، کوئی بھی شخص مجھ پرکرپشن کاالزام نہیں لگاسکتا،کوئی یہاں اٹھ کر کہہ دے سلیم مانڈوی والا نے کرپشن کی ہے،میرے پاس 100 سے زائد نیب کےخلاف درخواستیں آچکی ہیں،جیلوں اور نیب حراست میں لوگوں کو رکھا گیا ہے، عدالت مجھے جو سز ادے گی وہ منظور ہوگی،نیب کسی کے کنٹرول میں نہیں ہے، اسے لگام دینا ہوگی،

اس سے قبل ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ ممبر قومی اسمبلی اور سینیٹرز نیب کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہیں۔ بند کمروں میں نیب انویسٹی گیشن کر کے لوگوں کو ذلیل کرتا ہے، اب میں اس معاملے کو سینیٹ کے فلور پر لا کر بحث کروں گا، نیب نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے بےنامی ٹرانزیکشن کی، میں اسے دنیا کے سامنے لاؤں گا، چیئرمین نیب سے کہتا ہوں مجھ سے جو تفتیش کی گئی میں اس کی آڈیو ریلیز کریں

سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا

Shares: