28صفرکاا عزاداری جلوس: ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا مرکزی کنٹرول روم کامعائنہ

0
38

سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے 28صفر کے اعزاداری جلوس کی سیکورٹی مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بلال فیروز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کو کنٹرول روم کے حوالے سے دی گئی بریفنگ میں بتایاگیاکہ اعزاداری مجالس او رجلوس کیلئے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جن کا مرکزی کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کا نظام قائم کیاگیا ہے ۔ کنٹرول روم کیلئے سپیشل برانچ ‘ پولیس ‘ ریسکیو 1122 اور صحت سمیت مختلف محکموں کے ملازمین کی چوبیس گھنٹے کیلئے ڈیوٹیاں لگائی گئیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس ضمن میں ہدایات بھی جاری کیں۔

Leave a reply