ڈپٹی کمشنر کے مساجد کے دورے
ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے نماز جمعہ کے دوران شہر کی مختلف مساجد کا وزٹ کیا دوران وزٹ انہوں نے مساجد میں کورونا کے حوالہ سے کئے جانے والے حفاظتی اور سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کی – انہوں نے مساجد میں ڈیوٹی پر تعینات والینٹیئرز کو بھی ڈیوٹی کے متعلق بریف کرنے کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق حفاظتی اقدامات کی مکمل چیکنگ کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تمام لوگ نماز کے دوران آپس میں درمیانی فاصلہ 6 فٹ رکھیں وضو گھر سے کرکے آئیں
ہر شخص اپنی جائے نماز گھر سے لیکر آئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا کہ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد اور بچے گھروں میں رہیں اور گھر ہی نماز کی ادائیگی کریں- مساجد میں آنے والوں کو ہینڈ سینٹائزرز ماسک کا استعمال بھی کیا جائے-