ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پرپبلک ٹرانسپورٹ و اڈا مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے پاک فوج کے افسران و پولیس کے ہمراہ شہر بھر میں مختلف بسوں و پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا دوران انسپکشن کوہستان اڈا راجباہ روڈ پرکھڑی بس میں گنجائش سے زیادہ سواریوں کو بٹھایا گیا تھا جن میں سے بیشتر نے فیس ماسک نہ پہن رکھا تھا اور نہ ہی سماجی فاصلہ قائم رکھا گیا تھا

جبکہ حکومتی ہدایات کے مطابق صرف 50 فیصد سواریوں کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی اجازت دی گئی ہے موقع پر پولیس تھانہ پیپلز کالونی نے مذکورہ بس کے ڈرائیور علی عباس ولد ظفر، مینجر محمد عمر ولد محمد اشرف اور دیگر 3 مسافروں کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ نمبری 520/21 درج کرلیا گیا۔

Comments are closed.