ڈپٹی کمشنراورڈی پی او کا ضمنی الیکشن پی پی 84 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں اورڈی پی او محمد نوید نے ضمنی الیکشن پی پی 84 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران سیکورٹی انتظامات اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیاگیا۔ پولنگ اسٹیشنز پر تعینات عملہ کو ڈیوٹی سے متعلق بریف کیا۔
ضمنی الیکشن پی پی 84 خوشاب میں پولنگ کے عمل کا بروقت آغاز ہو چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب مسرت جبیں نے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر کو رونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی اور پولنگ عملے کوبھی ہدایت کی کہ و وٹرز کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں۔