ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاءالدین نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کو 3 ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم سنادیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم ایک سرکاری مکان کی الاٹمنٹ کے مقدمے کی سماعت کے دوران دیا گیا جس کے بعد پولیس نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو عدالت سے تحویل میں لے لیا۔

بھٹوکی بستی میں میڈیکل کی طالبہ کا قتل: چانڈکا میڈیکل کالج گرلزہاسٹل کی انچارج کا…

عدالت نے قرار دیا کہ لِٹی گیشن (litigation) آفیسر رانا محبوب نے غیر مہذبانہ اور چیخنے کے انداز میں بات کی، عدالت کو یقین ہے کہ ڈی سی اور اے سی کی ملی بھگت سے یہ منصوبہ بنایا گیا۔

دوسری جانب سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں 10ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس،شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا اور الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی:سول ایوی ایشن کے آڈٹ کا اعلان

سرگودھا میں منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے ایاز اکرم سے چرس240گرام، تھانہ سلانوالی پولیس نے رمضان سے شراب30لٹر، تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے سبطین سے شراب15لٹر،تھانہ پھلروان پولیس نے ثاقب سے کلاشنکوف، تھانہ بھیرہ پولیس نے عرفان سے بندوق12بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے شہباز سے پسٹل 9ایم ایم، غلام عباس سے پسٹل30بور، تھانہ میانی پولیس نے محسن سے پسٹل30بور، ثقلین سے پسٹل30بوراور تھانہ جھال چکیاں پولیس نے غلام عباس سے پسٹل30بوربرآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ سات ماہ قبل غاٸب ہونیوالی دوشیزہ…

بڑے افسوس کا مقام ہے کہ بھارتی میڈیا بھی بھارتی سرکار کی طرح جھوٹا اور فراڈی ہے:اسکاٹ لینڈ

ہم کوئی دہشت گرد تھے جو لاٹھی چارج کیا گیا , کاروبار بند کررہے ہیں : محسن شیخانی

Shares: