ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کوئٹہ کا تفصیلی دورہ ، ویکسینیشن سنٹرز پہ انتظامات کا جائزہ لیا

0
42

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سول سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ، فاطمہ جناح ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز، کورونا وارڈز اور امراض قلب وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں عوام کو دی جانے والی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کورونا ویکسین لگوانے والوں نے حکومتی اقدامات اور کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے بہترین انتظامات کو سراہا ۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ھسپتال ڈاکٹر کمالان گچکی، ڈائریکٹر پبلک ھیلتھ ڈاکٹر طاہرہ کمال کے ھمراہ کوویڈ -19 میڈیکل آٸی سی یو کا دورہ بھی کیا۔ انھوں نے آٸی سی یو میں داخل کورونا واٸرس سے متاثرہ مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ آٸی سی یو میں موجود ڈیوٹی ڈاکٹرز نے آٸی سی یو میں داخل مریضوں کے علاج و معالجے کے بارے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو تفصیلی آگاہی دی۔ آٸی سی یو میں داخل مریضوں اور ان کے اٹنڈنٹس نے ھسپتال کی طرف سے آکسیجن ، ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراھمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر کمالان گچکی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سرایا۔

اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ دنوں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں دشمن ملک ہندوستان ملوث ہے اور وہ صوبہ میں اس طرح دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے عوام اور سیکورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کے حوصلے پست کرنا چاہتا تھا لیکن دھشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عوام سے عیدالفطر کے موقع پر گھروں میں رہنے اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی بھی اپیل کی۔

Leave a reply