پاکستانی قومی لباس پہن کر وصول کیا ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان کا اعزاز

0
96

پاکستانی قومی لباس پہن کر وصول کیا ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان کا اعزاز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینٹ لوشیا ، سابق ویسٹ انڈیز کپتان ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور خدمات پر حکومت نے ستارہ پاکستان کا اعلان کیا تھا ستارہ پاکستان کا اعزاز ڈیرن سیمی کو ان کے شہر میں موصول ہوا ڈیرن سیمی نے شلوار قمیض زیب تن کرکے ستارہ پاکستان وصول کیا، ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ستارہ پاکستان میرے لیے بڑا اعزاز ہے

چیئرمین پشاور َزلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ستارہ پاکستان پر ڈیرن سیمی کو مبارک باد، پاکستان میں ڈیرن سیمی کا کردار سنہری حروفوں میں یاد رکھا جائیگا،

27 مئی کو سوشل میڈیا پر ڈیرن سیمی کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انہیں قمیض شلوار میں گھر سے نکل کر کہیں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ لکھا گیا تھا کہ میں کیا ریسیو کرنے جا رہا ہوں، اندازہ لگائیں،

سابق ویسٹ انڈین کپتان کو کرکٹ شائقین کی جانب سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات سرانجام دینے پر سراہے جانے کے ساتھ ساتھ انہیں اعزاز ملنے پر مبارکباد بھی دی جا رہی ہے

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کراچی پہنچ کر دیا فینزکو اہم پیغام

Leave a reply