دیوسائی ،غذر ، کشمیر، گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری

0
40

دنیا کے دوسرے بلند ترین میدان دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دنیا کی چھت کہلائے جانے والے بلند ترین مقام دیوسائی، ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش کے پہاڑی سلسلوں پر برف کی سفید موتی بکھر گئے، بلند میدان دیوسائی میں برفباری کے بعد ٹورسٹ پولیس نے سیاحوں کے لئے گائیڈ لائن جاری کر دی-

برف باری سے دیوسائی کی رونقیں بڑھ گئیں، قدرتی نظارے اور بھی حسین ہوگئےسیاحتی مقام دیوسائی میں برفباری کے باعث 4 انچ برف جم گئی، برفباری کے بعد دیوسائی روڈ کو آمدورفت کے لئے عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ برف باری کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ڈی پی سی تقریب حلف برداری،ملک کی نامور شخصیات کی شرکت

دیوسائی کے علاوہ استور، غذر اور کشمیر کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہوئی ہے۔

گزشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع دیا مر کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی ہونے والی پہلی برفباری کے باعث نیشنل ہائی وے بند ہو گیا ہے جب کہ سیاح اور مسافر پھنس کر رہ گئے۔

دیا مر کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پہ ہونے والی برفباری کے باعث ناران نیشنل ہائی وے بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سیاحوں اور مسافروں کی بڑی تعداد پھنس کر رہ گئی۔

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر دیا مر نے کہا تھا کہ مسافر بابو سر ناران نیشنل ہائی وے پہ سفر کرنے سے اجتناب برتیں۔ اس ضمن انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی وجہ سے لینڈ سلایڈنگ کا خطرہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر دیا مر نے کہا تھا کہ ضلعی انتظامیہ بابوسر ٹاپ پر پھنسے ہوئے مسافروں اور سیاحوں کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسافروں اور سیاحوں کی برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہے شاہراہ بابوسر کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے لہذا مسافر اور سیاح متبادل شاہراہ کا استعمال کریں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

Leave a reply