ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک کامقابلہ کس کے نام رہا

باغی ٹی وی : بہاولپور،چولستان ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک کامقابلہ، بہاولپور،8بائیکرزنےریس میں حصہ لیا.معین خان نے27کلومیٹرکی ریس جیت کرٹائٹل اپنےنام کرلیا.محمدضیغم دوسرےاورعلی احمدتیسرےنمبرپررہے،بہت مشکل ٹریک ہےاورلوگوں کی کراسنگ بہت زیادہ ہے.

ادھر پری پیئرڈ کیٹیگری میں 43گاڑیوں نے حصہ لیا۔ پہلے مرحلہ میں 220کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جبکہ دوسرے مرحلہ میں 165کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائیگا۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے فائن آرٹ، شعبہ سوشل ورک، چولستان ڈیزرٹ اسٹڈی، فارمیسی اور لائیو سٹاک کے سٹالز لگائے گئے۔ جبکہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دستکاری، مٹی کے برتن، کھڈی کے کپڑے اور چنری کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر ایڈوانس سائنس تحقیقی کے سٹال کے ساتھ ساتھ فوڈ سٹریٹ قائم کی گئی ہے۔

Shares: