مزید دیکھیں

مقبول

خاموش فون . ایک بڑا نقصان!

خاموش فون. ایک بڑا نقصان! تحریر:حسن معاویہ جٹکبھی بھی گھر...

ملک ریاض کے خلاف کارروائی،بحریہ ٹاؤن کی جائیداد سیل

قومی ادارۂ احتساب (نیب) نے بحریہ ٹاؤن...

سندھ میں ثقافت ،سیاحت کے فروغ کیلیے ڈیزرٹ سفاری ٹرین عمر کوٹ پہنچ گئی

سندھ میں ثقافت اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی کوشش کے طور پر "ڈیزرٹ سفاری ٹرین” کراچی سے روانہ ہو کر عمر کوٹ کے چھور ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔ اس تاریخی موقع پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

صوبائی وزیر نےخود بھی ٹرین میں سوار ہو کر اس منفرد سفر کا آغاز کیا۔ اس سفر میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات بھی ٹرین میں موجود ہیں، جنہوں نے اس دورے کی اہمیت اور فوائد پر روشنی ڈالی۔چھور ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے پر روایتی ملبوسات میں ملبوس بچوں نے ٹرین میں سوار مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا، جس سے ٹرین کے سفر کی خوشی دوگنی ہو گئی۔کل صحرائے تھر کے مختلف اہم مقامات کی سیر کرائی جائے گی، جہاں مہمانوں کو سندھ کی ثقافت، تاریخ اور قدرتی خوبصورتی سے روشناس کرایا جائے گا۔ یہ ٹرین سفر سندھ کی ثقافت کو دنیا بھر میں متعارف کرانے اور سیاحت کے شعبے کو بڑھاوا دینے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

یہ ٹرین سفر سندھ کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، اور امید کی جا رہی ہے کہ اس اقدام سے سندھ کے سیاحتی مقامات کی عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو گی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan