دیسی مچھلی مصالحہ ریسیپی

دیسی مچھلی مصالحہ
اجزاء:
بون لیس فش آدھا پاو
ہلدی دو چٹکی
سوکھا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
تارا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو عدد
ہرا دھنیا چند پتے
لیموں آدھا
ہرا پیاز آدھا کپ
سوکھا پیاز آدھا کپ
لہسن ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
پسی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
پین میں تیل گرم کر کے ہرا پیاز سوکھا پیاز اور لہسن فرائی کریں اور نرم کر لیں پھر نمک پسی لال مرچ کٹی لال مرچ ہلدی سوکھا دھنیا اور تارا گرم مصالحہ ڈال دیں اب اس میں پانی کا چھینٹا ڈال کر بھونتے جائیں جب مصالحہ تیل چھوڑ دے اور اچھی طرح بھن جائے تو فش ڈال کر دم لگا دیں جب فش پک جائے تو آخر میں ہری مرچیں ہرا دھنیا اور لیموں کابرس ڈال کت گرم گرم سرو کریں

Comments are closed.