فش کٹا کٹ بنانے کا طریقہ

0
60

فش کٹا کٹ
اجزاء:
فش آدھا کلو بون لیس
دہی دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر ایک پاو
گرم مصالحہ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ
مکھن پچیس گرام
قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
جولین کٹ ادرک آدھا کھانے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی دو چٹکی
تیل پاو کپ
ہرا دھنیا مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
توے ہر تیل۔ڈال کر گرم کریں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ٹماٹر کُٹی لال مرچ زیرہ ثابت دھنیا ہلدی نمک اور آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اور پکنے دیں جب ٹماٹر گل جائیں تو ان میں دہی شامل کر کے اچھی طرح بھون کر مچھلی شامل کر دیں اور پانچ منٹ پکائیں مچھلی گل جائے تو اچھی طرح کوٹ لیں آخر میں پسا گرم مصالہ مکھن ہرا دھنیا باریک کٹی ادرک اور ہری مرچ ڈال کر سرو کریں

Leave a reply